قاضی محمد عمیر نے قاضی برادری کو ایک پیج پر اکٹھا کر کے دیگر برادریوں کے لیے مثال قائم کر دی

 


چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) آج کے افراتفری کے دور میں معروف سیاسی و کاروباری شخصیت قاضی محمد عمیر نے قاضی برادری کو ایک پیج پر اکٹھا کر کے دیگر برادریوں کے لیے مثال قائم کر دی اس سلسلہ میں منعقدہ تقریب میں تنظیم الاخوان کے قائد الشیخ امیر عبدالقدیر اعوان نے خصوصی طور پر شرکت کی امیر عبدالقدیر اعوان جب تقریب میں شرکت کے لئے پہنچے توقاضی محمدعمیر اور دیگر عمائدین نے ان کا شاندار استقبال کیا اورپھولوں کی پتیاں نچھاور کیں امیر عبدالقدیر اعوان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قاضی عمیر کے اس عمل کو سراہا اور کہا کہ برادری کو ایک پیج پر لانا بلا شبہ قاضی عمیر کا قابل تحسین اقدام ہے ،شریعت نے اس عمل پر بہت بڑا جر و ثواب بھی مرتب کیا ہے قاضی عمیر کی کوششیں اس حوالے سے قابل ستائش ہیں۔واضع رہے کہ قاضی برادری کا شمار شہر کی بڑی برادریوں میں ہوتا ہے جس کا بڑا ووٹ بینک موجود ہے قاضی برادری نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ قاضی عمیر کی قیادت میں متحد رہیں گے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.