"عید الاضحٰی کے موقع پر آلائشیں ٹھکانے لگا کر ستھرا پنجاب ٹیم نےکمال کردکھایا"

 


ستھرا پنجاب پروگرام صوبائی تاریخ کا انقلابی پروگرام،تسلسل کیلئے جدوجہد کرنا ہوگی۔ملک تنویر اسلم اعوان


پروگرام انچارج تحصیل چوآسیدن شاہ برہان الدین اوراسسٹنٹ ذیشان کی ممبر صوبائی اسمبلی سے سیتھی ہاؤس میں ملاقات 


صفائی نصف ایمان اور وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز نے اس پر عمل درآمد کروا کر صوبہ کی بنیادی وصحت مندانہ ترقی کی داغ بیل ڈال دی


ستھرا پنجاب ٹیم کی ممبر صوبائی اسمبلی کو کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھنے کی یقین دہانی،تحصیل کو ڈویژن بھرمیں ماڈل تحصیل کے طور پر سامنے لانے کے عزم کا اعادہ 


چوآسیدن شاہ(برہان غنی راجہ)ستھرا پنجاب پروگرام وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے صوبائی ترقیاتی ویژن کا ایک ایسا حصہ ہے جس کی مسلسل کامیابی ناگزیر ہے، عیدالاضحیٰ کے موقع پر آلائشیں ٹھکانے لگانے کا کام ستھرا پنجاب ٹیم نے جس انداز میں سرانجام دیا وہ قابل تحسین ہے یہ بات ممبر پنجاب اسمبلی ملک تنویر اسلم اعوان نے سیتھی ہاؤس میں تحصیل انچارج چوآسیدن شاہ برہان الدین اور اسسٹنٹ ذیشان کیساتھ دوران گفتگو کہی،جنہوں نے عید کے بعد ان سے خصوصی ملاقات کی اور کارکردگی رپورٹ پیش کی،ملک تنویر اسلم اعوان کا کہنا تھا کہ بلاشبہ پنجاب میں صوبائی حکومت کے متعدد پروگرامات نے عوامی توجہ حاصل کی ہے لیکن ستھرا پنجاب پروگرام نے لوگوں کے دلوں میں گھر کرلیا ہے،50سالوں میں گندگی اور آلائشوں کو اس تندہی سے ٹھکانے نہیں لگایا گیا جس طرح گذشتہ 6ماہ سے اس پر کام جاری ہے اور جلد پنجاب صاف صوبہ کےطور پر سامنے آئے گا،ملک تنویر اسلم کا کہنا تھا کہ کوئی پروگرام شروع کرنا آسان لیکن اسے تسلسل سے جاری رکھنا ایک مشکل ہنر ہے پنجاب حکومت نے ستھرا پنجاب پروگرام سمیت تمام پروگرامات کو مانیٹر کرنے کیلیے کمیٹیاں تشکیل دے رکھی ہیں اور ستھرا پنجاب کےفوکل پرسن بھی خراج تحسین کے مستحق ہیں جنہوں نے ٹیموں کو متحرک رکھنے میں اپنا کردار ادا کیا۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.