مقبوضہ مسجد پنجہ مسلماناں دوالمیال29سالہ کیس سول جج سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چکوال کی عدالت میں ٹرانسفر
گذشتہ پیشی پر مسلمان نمائندوں کی جانب سے سول جج پر جانبداری کا شبہ ظاہر کرنے کی بناء پرسیشن جج چکوال کے احکامات پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں بھیجنے کے احکامات جاری ہوئے جو بعد ازاں کسی عدالت میں زیر سماعت آئیں گے
مسلمان اور قادیانیوں کی جانب سے دائر اپیلیں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چکوال جہانگیر علی گوندل کی عدالت میں سنی جائیں گی،مسلمان نمائندوں نے آج پیشی کے موقع پر احتجاج کی کال دے رکھی تھی جو کیس ٹرانسفر ہونے کے بعد واپس لے لی گئی ہے۔حاجی محمود احمد
مسلمان نمائندوں،انتظامیہ اور عدلیہ کو لڑانے کی سازش ناکام ہوگئی،ہمیں عدلیہ اور انتظامیہ پر مکمل بھروسہ ہے،ہر دو کیسز کا جلد اور انصاف پر مبنی فیصلہ چاہتے ہیں،اپیلوں کی نئی تاریخ 19جون دی گئی ہے ۔مسلمان نمائندگان
چوآسیدن شاہ(برہان غنی راجہ)قادیانیوں کی سازش کو اللہ تعالیٰ نے ناکام کردیاجوڈیشل کمپلیکس چوآسیدن شاہ ضلع چکوال کی سول کورٹ کےجج فاروق احمدکی عدالت میں مسجد پنجہ مسلماناں المعروف مینار والی مسجد کے دعویٰ استقرار حق فیاض احمد بنام لال خان کی سماعت ہوئی پکار،سول جج فاروق احمد نے مسجد کے دونوں کیس فیاض احمد بنام لال خان وغیرہ اور کلندرہ145 سرکار بنام رشید احمد وغیرہ کی فائلیں ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج چکوال کے پاس
بھیجنے کا اعلان کیا جوچکوال ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے پاس پیش ہوئیں اس طرح کلندرہ 145 کا فوری فیصلہ کروا کر مسجد کا قبضہ دوبارہ حاصل کرکے مسجد کےدعویٰ استقرارحق فیاض احمد بنام لال خان کو طول دینے اور مسجد کے تقدس کو پامال کرنے کی قادیانی سازش ناکام ہوئی انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ مسلمانوں کو لڑانے کی سازش ناکام ہوئی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جناب جہانگیر علی گوندل کی عدالت میں قادیانیوں کی نگرانی اپیل نعیم اسلم بنام فیاض احمد وغیرہ میں مسلمان مدعیان ملک فیاض احمد فیضی حاجی احسان الحق حاجی صابر حسین حاجی محمود احمد ملک محمد اقبال آصف سگھرال،شوکت اقبال ملک حارث احمد عبدالواجد اور ملک جاذب عزیز ملک شہزار قیوم ملک ذولفقار احمد نے ملک محمد الیاس ایڈووکیٹ کا وکالت نامہ عدالت میں جمع کروایا اگلی سماعت 19 جون کو جہانگیر علی گوندل ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کیمپ چوآسیدن شاہ ضلع چکوال کی عدالت میں ہو گی مسلم کمیونٹی کی نگرانی اپیل حاجی محمود احمد بنام نعیم اسلم کی سماعت بھی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہانگیر علی گوندل کی عدالت میں ہوئی قادیانیوں نے وکیل پیش نہیں کیا اگلی تاریخ 19 جون مقرر ہوئی دونوں نگرانی اپیلوں کی سماعت جوڈیشل کمپلیکس چوآسیدن میں ہوگی جبکہ 14 جون کو چوآسیدن شاہ سول جج مجسٹریٹ دفعہ 30 فاروق احمد کی عدالت میں کلندرہ 145 سرکار بنام رشید احمد وغیرہ کی سماعت نہیں ہو رہی تمام مسلمانوں سے گزارش ہے چوآسیدن شاہ نہ جائیں اس سے قبل عیدالاضحیٰ کے اجتماع میں چوآسیدن شاہ جوڈیشل کمپلیکس جانے کی اپیل واپس لی جا رہی ہے۔
کیس چکوال ٹرانسفر ہو چکے ہیں اب چوآسیدن شاہ جانے کی ضرورت نہیں ہے مسلمانوں کے نمائندے چکوال جا کر عدالت میں کیسوں کی پیروی کریں گے۔

کوئی تبصرے نہیں