چوآسیدن شاہ!شہنشاہ تعمیرات نے اپنی بار کے وکلاء سے کیا وعدہ ایفاء کردیا

 


ملک تنویر اسلم اعوان کی کاوش سے وزرات قانون نے چوآسیدن شاہ بار کیلئے 25لاکھ روپے کی خطیر رقم کا چیک جاری کردیا


لاہور میں وزارت قانون کے دفترمیں منعقدہ پروقار تقریب میں چیک صدر بار راجہ محمد سبطین اور جنرل سیکرٹری ندیم الحسنین نے وصول کیا


اس موقع پر وزیر قانون پنجاب صہیب احمد بھرتھ نے عوامی لیڈر ملک تنویر اسلم کی موجودگی میں چیک وکلاء نمائندوں کے حوالے کیا



ملک تنویر اسلم اعوان وعدوں کی پاسداری کرکے حق نمائندگی ادا کیا،وکلاء برادری ممبر پنجاب اسمبلی کی مسائل حل۔کرنےپر دلی مشکور ہے۔راجہ سبطین



چوآسیدن شاہ(برہان غنی راجہ)سدابہار ممبر پنجاب اسمبلی ملک تنویر اسلم اعوان نے وعدوں کی پاسداری کا عمل آگے بڑھاتے ہوئے حلقہ پی پی 21 کی واحدچوآسیدن شاہ بارایسوسی ایشن کے وکلاء کیلئے 25لاکھ روپے کی خطیر رقم منظور کروا کر چیک حوالے کردیا،تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز دفتر صوبائی وزارت قانون میں صوبائی وزیر قانون صہیب احمد بھرتھ نے ملک تنویر اسلم اعوان کی موجودگی میں صدر بار ایسوسی ایشن راجہ محمد سبطین ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری ندیم الحسنین اعوان ایڈووکیٹ کے حوالے کیا،اسس موقع پر صدر بار ایسوسی ایشن راجہ سبطین کا کہنا تھا کہ ملک تنویر اسلم اعوان نے سیاسی تاریخ میں اپنا نام امر کرلیا جہاں انہوں نے ترقیاتی منصوبہ جات کے ریکارڈ کام کئے وہیں وکلاء کے مسائل کا ادراک کرتے ہوئے آج 25لاکھ روپے کا چیک جاری کروایا جس سے بار کے مسائل حل کرنے کی کوشش کی جائے گی ہم ملک تنویر اسلم اعوان کے ازحد مشکور ہیں انہوں نے بتایا کہ ہم نے بار ایسوسی ایشن کے مسائل پر کھل کر بات کی ہے اور جلد معاملات حل کریں گے اس موقع پر وزیر قانون پنجاب صہیب احمد بھرتھ نے جلد صوبہ بھر کی بارز کا دورہ کرنے کا اعلان کیاتاکہ مسائل کا قریب سے جائزہ لیا جاسکے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.