چوآسیدن شاہ!تحصیل کے متعدد معالجین کو حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے پر یونائیٹڈ پریس کلب رجسٹرڈ کی مبارک باد

 


چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر علی رضا،آرتھو پیڈک سرجن ڈاکٹر سہیل اشرف،ڈینٹل سرجن ڈاکٹر احتشام نصیر،معروف حکیم حافظ الیاس،شیخ شعیب زرگرنےحج بیت اللہ کی سعادت حاصل کی 


یونائیٹڈ پریس کلب رجسٹرڈ کے عہدیداران اور ممبران نےحجاج کرام کو سعادت حاصل کرنے پر مبارک بادپیش کی اور ان کی خیریت سے وطن واپسی کی دعا کی


چوآسیدن شاہ(برہان غنی راجہ)تحصیل بھر کے معروف معالجین اور کاروباری شخصیات کو حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے پر یونائیٹڈ پریس کلب رجسٹرڈ کے عہدیداران اور ممبران نے دلی مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کی سفر حرمین سے بخیریت وطن واپسی کیلئے دعا کی ہے،معروف ماہر امراض بچگان ڈاکٹرمحمدعلی رضا،ماہر ہڈی جوڑڈاکٹرسہیل اشرف،معروف ڈینٹل سرجن ڈاکٹر احتشام نصیر،طب یونانی کے ماہر حکیم حافظ الیاس،معروف کاروباری شخصیت شیخ شعیب زرگرنے حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کی جس پر تمام حجاج کرام کو حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے پر یونائیٹڈ پریس کلب رجسٹرڈ کے عہدیداران وممبران نے دلی مبارک باد پیش کی ہے،صدر حاجی ظفر اقبال ساغر،جنرل سیکرٹری برہان غنی راجہ،چئیرمین ملک عبدالقیوم سیٹھی،سنیئر نائب صدر راجہ ارشد محمود،نائب صدرطارق محمود،ایڈیشنل سیکرٹری افتخار حسین مغل،فنانس سیکرٹری حکیم مقصود حسین جراح،ممبران مزمل اصغر،ملک نعیم نے تمام حاجیوں کو عظیم فریضہ کی انجام دہی پر مبارک باد پیش کی، انہوں نے کعبۃ اللہ اور روضۃ النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم پر دوران حاضری تمام دوست احباب کو دعاؤں میں یاد رکھا اور ان کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.