دفتر ڈپٹی کمشنر چکوال میں معروف سماجی رہنماء راجہ مجاہد افسر خان کی پارلیمانی سیکرٹری شہر یار اعوان سے ملاقات
راجہ مجاہد افسر اور ملک شہر یار کی ملاقات میں پاکستان مائنز اونرز ایسوسی ایشن کے صدر اظہر اعوان بھی موجود تھے
راجہ مجاہد افسر خان نے ممبر صوبائی اسمبلی شیر یار اعوان سے باہمی دلچسپی کے امور اور مرحوم ملک سلیم اقبال سے الحاج راجہ افسر خان اور اپنے دیرینہ تعلقات کا ذکر بھی کیا
چوآسیدن شاہ(برہان غنی راجہ)معروف سماجی رہنماء،شہنشاہ اعزازات راجہ مجاہد افسر خان ڈنڈوت نے دفتر ڈپٹی کمشنر چکوال میں معروف سیاسی خانوادہ کے رکن صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری شہر یار اعوان سے ملاقات کی اور ان سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا،دوران ملاقات صدرپاکستان مائنز اونرز ایسوسی ایشن ملک اظہر اعوان بھی موجود تھے،راجہ مجاہد افسر خان نے ملک شہریار اعوان کو بتایا کہ آپ کے نانا اور سدا بہار ممبر صوبائی اسمبلی معروف سیاسی رہنماءملک سلیم اقبال مرحوم سے خاندانی تعلقات ہمارا اثاثہ ہیں،والد محترم سابق ممبر قومی اسمبلی الحاج راجہ افسر خان مرحوم کے بعد میرے ملک سلیم اقبال سے مراسم مثالی رہے انہوں نے ہر لمحہ ہماری رہنمائی کی اور بلاشبہ ملک سلیم اقبال تلہ گنگ اور چکوال کی ملک بھر میں پہچان رہے،ممبر صوبائی اسمبلی شہر یار اعوان نے راجہ مجاہد افسرکی سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں ملک کا سماجی اثاثہ قرار دیا۔

کوئی تبصرے نہیں