چوآسیدن شاہ!حاجی مرتضیٰ انجم ملک کو حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے پر یونائیٹڈ پریس کلب رجسٹرڈ کی جانب سےمبارک باد

 



معروف صحافی نے چندسال قبل صحافیوں کی نمائندہ تنظیم الوجود کے پلیٹ فارم سے عمرہ کی سعادت حاصل کی تھی 


امسال سرکاری حج سکیم کے تحت حج بیت اللہ اور زیارت روضۃالرسول کی سعادت حاصل کی،مرتضیٰ انجم ملک نے ہر لمحہ اپنے صحافتی دوستوں کو دعاؤں میں یاد رکھا 


چوآسیدن شاہ(نمائندہ خصوصی)ضلع چکوال کی صحافت میں ایک نمایاں اور معروف نام،چیف ایڈیٹر ہفت روزہ انٹرچینج حاجی مرتضٰی انجم ملک کو حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے پر یونائیٹڈ پریس کلب رجسٹرڈ کے عہدیداران وممبران نے دلی مبارک باد پیش کی ہے،صدر حاجی ظفر اقبال ساغر،جنرل سیکرٹری برہان غنی راجہ،چئیرمین ملک عبدالقیوم سیٹھی،سنیئر نائب صدر راجہ ارشد محمود،نائب صدرطارق محمود،ایڈیشنل سیکرٹری افتخار حسین مغل،فنانس سیکرٹری حکیم مقصود حسین جراح،ممبران مزمل اصغر،ملک نعیم نے مرتضٰی انجم ملک کو عظیم فریضہ کی انجام دہی پر مبارک باد پیش کی،یاد رہے کہ معروف صحافی نے چندسال قبل صحافیوں کی ضلع چکوال میں سب سے بڑی تنظیم الوجود کے پلیٹ فارم سے عمرہ کی سعادت حاصل کی تھی انہوں نے کعبۃ اللہ اور روضۃ النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم پر دوران حاضری چکوال کے تمام صحافی دوستوں کو دعاؤں میں یاد رکھا اور ان کیلئے خصوصی دعائیں کیں مرتضٰی انجم ملک حج بیت اللہ کی سعادت کے بعد تاحال دیار حرمین میں ہی ہیں جبکہ وہ جولائی کے اوائل میں واپس پاکستان پہنچیں گے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.