راول زیر ڈیم میں تین جوان ڈوب گئے۔دو کو زندہ نکال لیا گیا جبکہ تیسرا جوان جاں بحق ہو گیا

 


ڈھڈیال (نامہ نگار خصوصی) تھانہ ڈھڈیال کے علاقہ راول زیر ڈیم میں تین جوان ڈوب گئے۔دو کو زندہ نکال لیا گیا جبکہ تیسرا جوان جاں بحق ہو گیا ۔اطلاعات کے مطابق شاہ پور ہمدانیہ کے تین چرواہے بکریوں کو پانی پلانے اور نہلانے کے لیے ڈیم پر گئے اور انہیں نہلانے کے دوران گہرے پانی میں چلے گئے۔ دو کو فوری طور پر زندہ ڈیم سے نکال لیا گیا لیکن تیسرا جوان محمد عزیر ولد محمد آصف رضا عمر 12 سال گہرے پانی میں چلا گیا اور اس کی ڈیڈ باڈی کو ریسکیو 1122چکوال نے تین گھنٹے کے آپریشن کے بعد ڈیم سے نکالا۔نعش کو پوسٹمارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال منتقل کیا گیا جسے بعد ازاں ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ ڈھڈیال راجہ رافع توصیف عملہ کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کاروائیوں کی نگرانی کی۔ تھانہ ڈھڈیال پولیس مصروف تفتیش ہے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.