نئی آبادی چک نورنگ میں کار کی ٹکر سے ایک خاتون جاں بحق ہو گئی

 


ڈھڈیال(نامہ نگار خصوصی) تھانہ صدر چکوال کے علاقہ نئی آبادی چک نورنگ میں کار کی ٹکر سے ایک خاتون جاں بحق ہو گئی۔اطلاعات کے مطابق 32 سالہ خاتون اپنی کمسن بچی کے ساتھ روڈ کراس کر رہی تھی کہ ایک تیز رفتار کار نے اسے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں خاتون موقع پر جانبحق ہو گئی جبکہ کمسن بچی معجزانہ طور پر محفوظ رہی۔ کار ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر چکوال راجہ سرفراز اور ایس ایچ او تھانہ صدر چکوال ملک احمد نواز عملہ کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ۔بعد ازاں نعش کو پوسٹمارٹم کےلئے ہسپتال چکوال منتقل کر دیا گیا اور تھانہ صدر پولیس نے کار قبضہ میں لے لی۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔


..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.