اٹلس ہنڈا لمیٹڈ نے AHLٹائرز متعارف کروا دئیے
چکوال(نامہ نگار) اٹلس ہنڈا لمیٹڈ نے AHLٹائرز متعارف کروا دئیے، چکوال میں محمد احمد فاروقی بااختیار ڈیلر اٹلس ہنڈا لمیٹڈ ٹائرز کے ڈسٹری بیوٹرمقرر ہو گئے۔ اس سلسلے میں ایک تقریب نجی ہوٹل میں منعقد کی گئی جس میں ہنڈا کے سپیئر پارٹس اور ٹائرز کی نمائش کی گئی۔ پر کشش اور معلوماتی سیشن کا اہتمام کیاگیا۔ چکوال ،تلہ گنگ ،پنڈی گھیب کلرکہار ،چوآسیدن شاہ ،پنڈدادنخان ،نورپور، کھوڑ، ڈھڈیال، ڈھوک امب، سوہاوہ اور دیگر علاقوں کے سینکڑوں مکینک اور ریٹیلرز نے شرکت کی۔ معلوماتی سیشن سے ایریا منیجر سپیئر پارٹس محمد فہیم اور ایریا منیجر ہب اینڈ سپورٹس عارف علی خان نے خطاب کیا اور شرکاءکو ہنڈا کے ٹائرز اور سپیئر پارٹس پر تفصیلی بریفنگ دی۔ تقریب کے ہب ڈیلر سپیئر پارٹس ہول سیل ادریس شاہ اور اعجاز بھٹی نیو جنید آٹوز اور بااختیار ڈیلر ہنڈا موٹرسائیکل اینڈ ٹائرز ڈسٹری بیوٹر محمد احمد فاروقی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ معلوماتی سیشن میں بریفنگ دیتے ہوئے محمد فہیم اور عارف علی خان نے بتایا کہ اٹلس ہنڈا لمیٹڈ کے اے ایچ ایل ٹائرز جو متعارف کروائے گئے ہیں ان کی کوالٹی سب سے بہتر ہے۔کوالٹی اور بناوٹ میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیاگیا ۔ محمد فہیم نے بتایا کہ مکینکس اے ایچ ایل ٹائر استعمال کر کے ہنڈا کمسٹمرز کو فوائد کے ساتھ ساتھ خود بھی اس کی خصوصیات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔معلوماتی سیشن اور اے ایچ ایل ٹائر کی تعارفی تقریب میں معلوماتی بینرز ڈسپلے کے ساتھ ہنڈا کے حقیقی پرزہ جات اور ٹائرز کی نمائش بھی کی گئی۔محمد فہیم نے اس موقع پر ہنڈا موٹرسائےکل کی کارکردگی اور لمبی عمر پر اعلیٰ معیار کے آئل اور ٹائرز کے استعمال پر تفصیلی بریفنگ بھی دی۔ مکینکس نے ہنڈا کمپنی کے بارے میں سیر حاصل معلومات حاصل کی اور سوال و جواب کے سیشن میں ایریا منیجر نے ان کے خدشات دور کیے۔مکینکس نے مستقبل میں کاروبار کی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے رہنمائی اور تعاون حاصل کیا۔


کوئی تبصرے نہیں