محمد احمد فاروقی چکوال میں اٹلس ہنڈا کمپنی کے AHL ٹائر ڈسٹری بیوٹر مقرر ہو گئے
چکوال(نامہ نگار)محمد احمد فاروقی بااختیار ڈیلر احمد ٹریڈرز اٹلس ہنڈا لمیٹڈ ٹائرز کے ڈسٹری بیوٹرمقرر ہو گئے۔ اس سلسلے میں ایک تقریب نجی ہوٹل میں منعقد کی گئی جس میں ہنڈا کے سپیئر پارٹس اور ٹائرز کی نمائش کی گئی۔ پر کشش اور معلوماتی سیشن کا اہتمام کیاگیا۔ چکوال ،تلہ گنگ ،پنڈی گھیب کلرکہار ،چوآسیدن شاہ ،پنڈدادنخان ،نورپور، کھوڑ، ڈھڈیال، ڈھوک امب، سوہاوہ اور دیگر علاقوں کے ایک سو کے قریب مکینک اور ریٹیلرز نے شرکت کی جو کہ نیو جنید آٹوز چکوال سے ہنڈا کے پارٹس اچھی تعداد میں خریداری کرتے ہیں۔ معلوماتی سیشن سے ایریا منیجر سپیئر پارٹس محمد فہیم اور ایریا منیجر ہب اینڈ سپورٹس عارف علی خان نے خطاب کیا اور شرکاءکو ہنڈا کے ٹائرز اور سپیئر پارٹس پر تفصیلی بریفنگ دی۔ تقریب میں ہنڈا سپیئر پارٹس کے ہول سیل ڈیلر نیو جنید آٹوز سےادریس شاہ اور اعجاز بھٹی اور احمد ٹریڈرز سے بااختیار ڈیلر ہنڈا موٹرسائیکل اینڈ ٹائرز ڈسٹری بیوٹر محمد احمد فاروقی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ معلوماتی سیشن میں بریفنگ دیتے ہوئے محمد فہیم اور عارف علی خان نے بتایا کہ اٹلس ہنڈا لمیٹڈ کے ٹائرز جو متعارف کروائے گئے ہیں ان کی کوالٹی سب سے بہتر ہے۔کوالٹی اور بناوٹ میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیاگیا ۔ محمد فہیم نے بتایا کہ مکینکس یہ ٹائر استعمال کر کے ہنڈا کمسٹمرز کو فوائد کے ساتھ ساتھ خود بھی اس کی خصوصیات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔معلوماتی سیشن اور اے ایچ ایل ٹائر کی تعارفی تقریب میں معلوماتی بینرز ڈسپلے کے ساتھ ہنڈا کے حقیقی پرزہ جات اور ٹائرز کی نمائش بھی کی گئی۔محمد فہیم نے اس موقع پر ہنڈا موٹرسائےکل کی کارکردگی اور لمبی عمر پر اعلیٰ معیار کے آئل اور ٹائرز کے استعمال پر تفصیلی بریفنگ بھی دی۔ مکینکس نے ہنڈا کمپنی کے بارے میں سیر حاصل معلومات حاصل کی اور سوال و جواب کے سیشن میں ایریا منیجر نے ان کے خدشات دور کیے۔
اس تقریب میں اٹلس ہونڈا کے جینیئن پارٹس اور ٹائروں کو مؤثر انداز میں پیش کیا گیا۔ اس موقع پر Genuine ٹائروں کو خصوصی طور پر ڈسپلے میں رکھا گیا، جہاں مکینکس اور ریٹیلرز نے مصنوعات کو براہِ راست دیکھا اور ان کے فوائد و خصوصیات کے بارے میں جانا ٹائرز کو رم کے ساتھ بھی ڈسپلے کیا گیا، دونوں حالتوں میں — پیکنگ کے اندر اور بغیر پیکنگ کے — تاکہ حاضرین کو مکمل فہم حاصل ہو سکے۔ اس دوران ماہرین نے جامع بریفنگ دی جس میں بتایا گیا کہ اعلیٰ معیار کے آئل اور ٹائروں کا انتخاب گاڑیوں کی کارکردگی اور پائیداری پر کس قدر مثبت اثر ڈالتا ہے مکینکس نے اس طرح کی سرگرمیوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی ایسی معلوماتی تقریبات کا تسلسل برقرار رکھا جائے گا۔

کوئی تبصرے نہیں