چکوال میں الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ مدبرانہ اور قابل ستائش ہے،ہمایوں اسلم،علی اعجاز خان

 


ضلع چکوال کی معروف تعلیمی و سماجی شخصیات چوہدری ہمایوں اسلم اور راجہ علی اعجاز خان ایڈووکیٹ نے چکوال میں الیکٹرک بسیں چلانے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا اور پارلیمانی سیکرٹری چوہدری سلطان حیدر علی خان کی کاوشوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے چوہدری ہمایوں اسلم اور راجہ علی اعجاز خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ چکوال میں الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ مدبرانہ اور قابل ستائش ہے اس سے بے ہنگم ٹریفک دباﺅ کم کرنے میں مدد ملے گی بسوں کا پروجیکٹ فصائی آلودگی کے خاتمے کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا جبکہ ٹریفک مسائل اور ماحول زہر آلود کا سبب بننے والے رکشوں سے بھی نجات ملے گی چکوال کے تمام روٹس پر یہ بسیں چلائی جائیں تا کہ تمام علاقوں کی عوام ان سے مستفید ہو سکیںالیکٹرک بسیں چلانے کے اقدام سے دھوئیں ، شور شرابہ اور ماحول بھی آلودگی سے محفوظ ہو سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ ماحول دوست الیکٹرک بسوں کے چلنے سے کاشہر دھوئیں ، شور اور ماحول بھی آلودگی سے پاک رہے گا ، دھوئیں اور شور شرابہ کے باعث لوگ مختلف امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں جس کے تدارک کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ چکوال میں جدید دور کی ٹرانسپورٹ الیکٹرک بسوں کے چلنے سے مقامی افراد کو جدید دور کی سفری سہولیات حاصل ہو سکیں گی جبکہ شہر سے ٹریفک کے کنٹرول میں بھی کافی حد تک مدد ملے گی انہوں نے کہا کہ شہر میں الیکٹرک بسیں چلانے سے لوگوں کو جدید دور کی آرام دہ اور سستی سفری سہولیات حاصل ہو نگی۔


..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.