چکوال شہر میں ضلعی انتظامیہ نے تجاوزات اپریشن اور نئے بازار کامیاب بنانے کے نام پر غریب عوام کے لئے دہشت کا عالم پیدا کیا، چوہدری ایازامیر
چکوال (عبدالغفور منہاس) معروف صحافی کالم نگار و اینکر پرسن چوہدری ایاز امیر نے کہا ہے کہ چکوال شہر میں ضلعی انتظامیہ نے تجاوزات اپریشن اور نئے بازار کامیاب بنانے کے نام پر غریب عوام کے لئے دہشت کا عالم پیدا کیا گیا ایسا تو مارشل دور میں بھی نہیں ہوا جنرل ضیاءکا مارشل لاءہو یا مشرف دور کی فوجی حکومت ،اتنا ظلم کبھی بھی غریب عوام پر نہیں ہوا جتنا آج شہر میں ہو رہا ہے وہ بھگوال ہاﺅس میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے چوہدری ایاز امیر کا کہنا تھا کہ چکوال کے ضلعی افسران نے نہ جانےکون سی کتابیں پڑھی ہیں جن میں سڑکوں کے دونوں اطراف گاڑیاں کھڑی ہوں تو رکاوٹ پیدا نہیں ہوتی اور اگر اسی جگہ پر کوئی شام کے وقت بچوں کی روزی کے لیے کوئی ریڑھی لگا لے تو وہ رکاوٹ بن جاتی ہے چاہیے تو یہ تھا کہ اپریشن سے قبل انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی ریڑھی بانوں اور ٹھیہ بانوں کو اعتماد میں لیتی مگر ایسا کرنا ضروری نہیں سمجھا گیا اور یہ عمل قابل افسوس ہے ایاز امیر نے کہا کہ دکانداروں کی دکانیں بند کرنا کون سا قانون ہے؟ کیا پنجاب حکومت نے حکم دیا کہ لوگوں کا جینا حرام کر دیں؟ انتظامیہ کو چکوال میں ریڑھی اور ٹھیہ کے علاوہ کوئی اور مسئلہ نظر نہیں آیا شہر میں پانی کا بڑا مسئلہ ہے دھرابی ڈیم پانی سے بھرا پڑا مگر کسی کو توفیق نہیں ہوئی کہ وہاں سے پانی لا کر یہ مسئلہ حل کیا جائے صفائی کی صورتحال انتہائی خراب ہے 5سیمنٹ فیکٹریاں پانی سمیت تمام وسائل ہڑپ کر رہی ہیں کوئی نہیں پوچھتا، ٹریفک پولیس بھی صرف موٹر سائیکلوں کے چالان کر کے اپنے آپ کو بہادر سمجھتی ہے دیگر گاڑیوں کو نہیں روکتی انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کا اصل کام محکمہ مال کا ہے مگر اس کی طرف توجہ نہیں محکمہ مال سے واسطہ پڑے تو ''بابا قائد اعظم "کے بغیر ممکن نہیں لے دے کے پیچھے بیچارے غریب ٹھیہ بان بچتے ہیں اور تمام توپوں کا رخ ان بیچاروں کہ طرف ہوتا ہے کمشنر راولپنڈی اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سے درد مندانہ اپیل ہے کہ وہ غریب ٹھیہ بانوں پر ترس کھائیں اور ظلم رکوائیں سربراہ ضلعی انتظامیہ ہوش کے ناخن لیں ایاز میر کا کہنا تھا کہ غریبو ں پر ظلم کرنے والوں نے آخر چکوال لے لوگوں کو کیا سمجھ رکھا ہے چکوال کا شمار ملک کے ان چوٹی کے اضلاع میں ہوتا ہے جہاں پر تعلیم کا تناسب سب سے زیادہ ہے ایک بھی قبرستان ایسا نہیں جہاں کسی شہید کی قبر نہ ہو یہ علاقہ فوجی کہلاتا اسی وجہ سے متاثرین خاموش ہیں یہ ظلم فیصل اباد لاہور جیسے علاقوں میں ہوتا تو اپنا حشر دیکھ لیتے پریس کانفرنس میں ایاز امیر گروپ کے رہنماﺅںملک زعفران ذوالفی ایڈووکیٹ راجہ نزیرآڑھتی چوہدری قمر عباس بکھاری ،چوہدری نصر شریف اور چوہدری ناصر اقبال تھنیل نے بھی شرکت ایاز امیر کی پریس کانفرنس کی اطلاع جونہی متاثرین کو ملی وہ بھگوال ہاﺅس پہنچ گئے اور ایاز امیر کا اپنے حق میں آواز بلند کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

کوئی تبصرے نہیں