مشیر صحت وزیر اعلی پنجاب جنرل( ر) اظہر محمود کیانی کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ

 


چکوال: مشیر صحت وزیر اعلی پنجاب جنرل( ر) اظہر محمود کیانی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا ڈپٹی کمشنر سارہ حیات اور سی ای او ہیلتھ بھی ہمراہ تھے ایمرجینسی میں صورتحال اور صحت کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ اکٹرسپیشلسٹ ڈاکٹرز او پی ڈی سے غائب پائے گئےادویات اور انسولین کی عدم دستیابی اور عملہ کے خلاف شکایات کے انبار لگ گئے ڈینٹل ڈیپارٹمنٹ میں ڈینٹل ٹیکنیشن کی عدم دستیابی نوٹس میں لائی گئی جس پر مشیر صحت نے ہسپتال انتظامیہ پر اظہار برہمی کیا اور ڈپٹی کمشنر کو کاوائی کی ہدائیت کی ڈپٹی کمشنر سارہ حیات نے سی ای او ہیلتھ کو روزانہ کی بنیاد پر ڈاکٹرز کی بائیو میٹرک حاضری رپورٹ بھجوانے کا حکم دیا مشیر صحت نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز روام کو صحت کی سہولیات چیلنج سمجھ کر فراہم کر رہی ہیں انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدائیت کی کہ ہر مریض کوادویات ،بلڈ ٹیسٹ اور سمیت تمام سہولیات فراہم کی جائیں مریضوں کو صحت کی سہولیات کی فراہمی میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی مشیر وزیراعلی نے بتایا کہ سرکاری ہسپتالوں میں ادویات اور بلڈ ٹیسٹ باہر سے لکھنے اور لانے پر پابندی ہے اور یہ سہولیات ہسپتال کے اندر سے فراہم کی جاتی ہیں عوام کو اگر صحت سہولیات پر شکائت ہو تو وہ سی ایم پورٹل پر اپنی شکایات درج کروا سکتے ہیں وزیر اعلی پنجاب خود روزانہ کی بنیاد پر پورٹل دیکھتی اور ہدایات جاری کر تی ہیں پنجاب بھر کے ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں ادویات کی کمی،ڈاکٹرز، سٹاف اور نرسز کی کمی پوری کی جا رہی ہے ،جنرل اظہر کیانی کا کہنا تھا کہ وہ پندرہ دن بعد دوبارہ فالو اپ کے لیے چکوال آئیں گے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.