آئندہ جماعتی ضابطہ کے عین مطابق مل جل کر اکٹھے چلنے کے عزم کا اظہار،ندیم یعقوب فاروقی

 



چکوال:سنی علماءکونسل ضلع چکوال کے زیراہتمام مرکز اہل سنت جامع مسجد اصحاب محمد صلی اللہ علیہ وسلم چکوال شہر میں اہم اجلاس منعقد ہوا جسمیں محرم الحرام و صفر کے حوالے اہم فیصلے کیے گئے اور بالخصوص ضلعی تنظیم میں موجود اختلافات اور ناراضگی کو ختم کرنے کا اعلان کیا گیا شرکاءنے تمام اختلافات غیر مشروط ختم کرتے ہوئے آئندہ جماعتی ضابطہ کے عین مطابق مل جل کر اکٹھے چلنے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ندیم یعقوب فاروقی اور انکے گروپ نے قاری اسد عرفان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیااور فریقین نے ایک دوسرے کو گلے لگا لیا۔اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ختم نبوت صحابہ کرام و اہلبیت عظام کے دفاع اور استحکام پاکستان کے لیے اپنا سب کچھ قربان کر دیں گے قائد اہل سنت امیر سواد اعظم سفیر امن حضرت مولانا محمد احمد لدھیانوی دامت برکاتہم صدر سنی علماءکونسل پاکستان علامہ اورنگزیب فاروقی قائدپنجاب علامہ اشرف طاہر کی قیادت میں چلتے ہوئے جماعتی پالیسوں کے مطابق سو فیصد عمل کریں گے اس موقع پر خصوصی شرکت راولپنڈی ڈویژن کے نگران مولانا مفتی تنویر عالم فاروقی اور شیر اسلام آباد حضرت مولانا عبدالرحمن معاویہ نے کی ڈویژنل قائدین نے اس موقع پر صلح مبارک کا اعلان بھی کیا۔ دیگر مقررین میں مولانا محمد نوید حیدری،مولانا محمد فیاض فاروقی،حاجی غلام شبیر منہاس،خواجہ حسیب الرحمان ، پروفیسر عدنا ن منہاس رفیق احمد اور پروفیسر وقار احمد شامل تھے اجلاس سے ضلعی صدر قاری اسد عرفان اور ندیم یعقوب فاروقی ودیگر نے خطاب کیا۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.