امیر پور منگن بائی پاس کے لیے سٹاک کیے گئے لاکھوں روپے مالیت کے مٹیریل کے منظر عام سے غائب ہونے کا معاملہ ایک پراسرار معمہ بن گیا



ڈھڈیال(نامہ نگار خصوصی) امیر پور منگن بائی پاس کے لیے سٹاک کیے گئے لاکھوں روپے مالیت کے مٹیریل کے منظر عام سے غائب ہونے کا معاملہ ایک پراسرار معمہ بن گیا۔ مذکورہ بائی پاس کے شولڈرز کےلیے چار مختلف جگہوں پر بجری اور ریت کے چھ چھ ڈمپرز سے زائد میٹریل سٹاک کیا گیا تھا لیکن کام کی بندش کے باعث مذکورہ مٹیریل کا ایک بڑا حصہ غائب ہوگیا۔ اس سلسہ میں قصبہ کی سرکردہ شخصیت چوہدری ناظم شریف کی سربراہی ایک مشاورتی اجلاس میں کہا گیا کہ زمینوں میں کاشت کےلیے مٹیریل کہاں شفٹ کیاجائے جس پر اسے حاجی خالد کے گھر شفٹ کرنے کی تجویز دی گئی۔ ادھر اہل دیہہ کے معتبر ذرائع نے بتایا کہ مٹیریل کا ایک بڑا حصہ غائب کردیا گیا ہے جس کے بارے میں معززین اہل دیہہ اور سرکردہ شخصیات کو نوٹس لینا چائیے کہ بھاری مقدار میں موجود مٹیریل کہاں گیا اور کیا جو مٹیریل موجود ہے کیا پہلے اتنا ہی تھا۔علاوہ ازیں کام کی بندش سے کارپٹ روڈ کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے اور اگر اس کے ساتھ شولڈرز مکمل نہ کیے گئے تو موسم برسات میں اس بائی پاس کو شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔


..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.