سپریم کورٹ نے والد اور بھابھی کے قاتل کی اپیل خارج کر دی سزائے موت کا فیصلہ برقرار



چکوال( کورٹ رپورٹر) سپریم کورٹ آف پاکستان نے تھانہ ڈھڈیال قصبہ رتہ میں والد اور بھابی کے قتل میں ملوث مجرم کی سزائے موت کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے اپیل خارج کر دی ڈھڈیال کے قصبہ رتہ کے رہائشی محمد اعظم ولد محمد اشرف نے گھریلو رنجش میں اپنے والد محمد اشرف اور بھابھی کوثر بی بی کو قتل کیا تھا،دوران سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شازیہ ظفر راجہ نے ملزم کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو سزائے موت کا حکم سنایا تھا،ملزم نے فیصلہ کیخلاف ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی مگرمسٹر جسٹس صداقت علیخان نے سیشن کورٹ کے فیصلہ کو برقرار رکھتے ہوئے ملزم کی اپیل خارج کر دی تھی ملزم نے ہائیکورٹ کے فیصلہ کو بھی چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی ،سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس اطہر من اللہ،جسٹس شہزاد احمد گھیبہ اور جسٹس عرفان سعادت نے مدعی مقدمہ کے وکیل صفائی چوہدری نثار اصغر علیخان کے دلائل سے اِتفاق کرتے ہوئے ملزم اعظم کی اپیل خارج کر دی اور سزا کے فیصلے کو بحال رکھا ہے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.