مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اوروفاقی سیکرٹری (ر) ڈاکٹر قیصرمجید ملک بے سہارا بچے کے لیے مسیحا بن کر آ گئے
چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اوروفاقی سیکرٹری (ر) ڈاکٹر قیصرمجید ملک بے سہارا بچے کے لیے مسیحا بن کر آ گئے اور بھٹے کے اندر گر کر بری طرح جھلسنے والے بچے کا علاج پمز ہسپتال کے برن یونٹ میں شروع کر دیاگیا۔ سولہ سالہ وجاہت علی ساکن ڈلوال کچھ دنوں قبل کام کے دوران بھٹہ کے اندر گر کر بری طرح جھلس گیاتھا اور بروقت علاج نہ ہونے کی وجہ سے اس کے جسم میں کیڑے پڑ گئے تھے ۔ سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ن لائرز فورم محمد آصف ملک ایڈووکیٹ اور بچے کے خاندان نے ضلع چکوال کے پارلیمنٹرین ،سیاسی شخصیات اور مخیر حضرات سے بچے کا علاج کرانے کی اپیل کی تھی ،ڈاکٹر قیصر مجید ملک نے اپیل پر نوٹس لیتے ہوئے وجاہت علی کو پمز ہسپتال کے برن یونٹ میں داخل کروادیا۔ جہاں پر اس کاعلاج کیا جا رہا ہے ،بچے کے لواحقین نے ڈاکٹر قیصر مجید ملک کا شکریہ ادا کیا۔

کوئی تبصرے نہیں