وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کا ملک فتح خان کی گرانقدر خدمات پر مینگوز کا تحفہ
چکوال: وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ (ن)ویسٹ مڈلینڈ(یو کے) کے جنرل سیکرٹری ملک فتح خان لیٹی کومینگوز کا تحفہ بھجوایا ہے انہوں نے پارٹی کے لیے گرانقدر خدمات کے اعتراف میں تحفہ بھجوایا وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ملک فتح خان برطانیہ میں مسلم لیگ ن کی روح ہیں اور انہوں نے مشکل سے مشکل وقت میں میاں برادران اور پارٹی کا ساتھ نہیں چھوڑا ایسے مخلص کارکنان ہمارے سر کا تاج ہیں ملک فتح خان نے وزیر اعظم شہباز شریف کا عزت افزائی پر شکریہ ادا کیا یاد رہے کہ ملک فتح خان لیٹی کا تعلق تلہ گنگ کے علاقے لیٹی سے ہے اور ان کا شمار میاں صاحب کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے جنہوں نے ہر مشکل وقت میں میاں نواز شریف کا ساتھ دیا۔

کوئی تبصرے نہیں