رواں سال میں سرکاری افسران اور اہلکاروں کے خلاف 700 درخواستیں اینٹی کرپشن کو دی گئیں،محمد خالد مسعود فروکہ

 



چکوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن راولپنڈی محمد خالد مسعود فروکہ نے کہا ہے کہ رواں سال میں سرکاری افسران اور اہلکاروں کے خلاف 700 درخواستیں اینٹی کرپشن کو دی گئیں جن میں سے 450 درخواستوں پر ریگولر انکوائریاں لگائی گئیں 51 درخواستوں پر الزام ثابت ہونے پرمقدمات درج کیے گئے 22 پر جوڈیشل ایکشن کیا گیا راولپنڈی ریجن میں 98 سرکاری اہلکار ملزمان کو رشوت لینے کے جرم میں گرفتار کیا گیا جن میں رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے جانے والے ملزمان بھی شامل ہیں 40 مقدمات میں چالان مکمل کر کے عدالتوں کو بھجوا دیے گئے ہیں چکوال اینٹی کرپشن آفس میں کھلی کچہری میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل اینٹی کرپشن راولپنڈی قمر عباس وڑائچ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن چکوال عالم شیر خان،سرکل آفیسر ہیڈ کوارٹر منصو مظہر،اے ایس آئی فیصل،اے ایس آئی محمد بشارت , اے ایس آئی عمر فاروق ,محرراینٹی کرپشن چکوال حافظ عاقب ندیم بھی اس موقع پر موجود تھے قبل ازیں ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن راولپنڈی محمد خالد مسعود فروکہ نے چکوال میں کھلی کچہری لگائی ،سرکاری محکموں کے افسران و اہلکاروں کے خلاف شکایات سنیں اور ان پر تحقیقات /انکوائریوں کے احکامات جاری کیے سب سے زیادہ درخواستیں محکمہ مال کے خلاف تھیں پولیس سی سی ڈی کے خلاف رشوت لینے کی شکایات سامنے آئیں ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے اے ایس آئی نقاش،سول ڈیفنس آفیسر غلام مصطفی میونسپل کمیٹی چکوال کے افسران و اہلکاروں اور دیگر کے خلاف تحقیقات کے لیے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عالم شیر خان کو احکامات جاری کیے ریجنل ڈائریکٹر نے سائلین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی اوپن ڈور پالسی اور ڈی جی اینٹی کرپشن کے احکامات کے مطابق عوام کی شکایات. کے ازالے کے لیے کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ اگر سائلین کی درخواستوں کے بعد پہلے انکوائری کی جاتی ہے سائل کے ساتھ ساتھ مسﺅل علیہ کی بات بھی سنی جاتی ہے اور اگر شکایت درست ہو تو مقدمہ درج کر کے چالان عدالتوں میں بھجوا دیا جاتا ہے بعض درخواستیں درست ثابت نہیں ہوتیں اس لیے انصاف کے تقاضے پورے کیے جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہسپتال روڈ پر اربوں مالیت کی سرکاری اراضی جس پرقبضہ گروپ نے غیر قانونی طور پر انتقال کرا رکھا ہے اس کی انکوئری مکمل ہے اور آئندہ دس دنوں میں رزلٹ سامنے آئے گا۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.