ونہار میں سپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشن کا افتتاح ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی بابر سرفراز الپا نے کردیا
چکوال(نامہ نگار) تحصیل کلرکہار کے علاقے ونہار میں سپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشن کا افتتاح ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی بابر سرفراز الپا نے کیا- اس پولیس اسٹیشن کو قائم کرنے میں خصوصی کاوش ڈی پی او چکوال لیفٹیننٹ ریٹائرڈ احمد محی الدین کی تھی- افتتاح کے موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی تنویر اسلم سیتھی، ممبر صوبائی اسمبلی ملک فلک شیر اعوان ، ڈپٹی کمشنر چکوال سارہ حیات اور ڈی پی او چکوال لیفٹیننٹ ریٹائرڈ احمد محی الدین بھی موجود تھے- اس موقع پر پولیس افسران سمیت علاقہ کے معززین کی ایک کثیر تعداد موجود تھی ممبر صوبائی اسمبلی تنویر اسلم سیتھی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوام کے جان ومال کے تحفظ اور فوری انصاف کی فراہمی ان کی دہلیز پر یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ممبر صوبائی اسمبلی ملک فلک شیر اعوان نے کہا کہ عوام کا تحفظ کرنا پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے- ریجنل پولیس آفیسر بابر سرفراز الپا خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب بھر کی طرح ونہار کی عوام کو ان کی دہلیز پر امن و امان اور انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے ۔ تھانہ کے قیام سے علاقہ ونہار کی عوام کو دیرینہ مطالبہ پورا ہوا ہے۔ ڈپٹی کمشنر چکوال نے بھی پولیس اسٹیشن کے قیام کو عوام کے لئے خوشآئند قرار - ڈی پی او چکوال نے کہا کہ ونہار میں پولیس اسٹیشن بننے سے جرائم کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی- ازاں مہمانانِ گرامی نے نئی تعمیر ہونے والی تھانہ کی عمارت کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا۔

کوئی تبصرے نہیں