ڈپٹی کمشنر چکوال سارہ حیات کی ہدایت پر ضلع بھر میں نان کمرشل بلڈنگز کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کر لیا گیا
ڈھڈیال (ریاض بٹ) ڈپٹی کمشنر چکوال سارہ حیات کی ہدایت پر ضلع بھر میں نان کمرشل بلڈنگز کے خلاف ایک گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کر لیا گیا جس پر جلد عملدرآمد شروع کر دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق چند روز قبل منعقدہ ایک اہم اجلاس میں محصولات کی وصولی کے لئے ایک جامع حکمت عملی تیار کی گئی جس میں ریکوری افسران کو اربوں روپے کے محصولات کی وصولی کا ٹارگٹ دے دیا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ اس آپریشن کے پہلے مرحلے میں عدم نقشہ اور نان کمرشل بلڈنگز پر مالکان کو نوٹس دئیے جائیں گے۔دوسرے مرحلے میں ان بلڈنگز کو سیل کردیا جائے گا جبکہ تیسرے اور فائنل مرحلے میں ایف آئی آرز کا اندارج کروا کر مالکان کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔ علاوہ ازیں تصدیق شدہ ملکیت نہ ہونے والی کمرشل بلڈنگز کو صوبائی حکومت کی تحویل میں لے لیا جائے گا اور صوبائی حکومت کی اراضی پر قابضین افراد کےرضاکارانہ قبضہ نہ چھوڑنےکی صورت میں طاقت کا استعمال کرکے انہیں سرکاری اراضی سے بے دخل جائے گا۔ذرائع کے مطابق اس آپریشن میں ضلعی انتظامیہ پیرا فورس کی خدمات بھی حاصل کرے گی۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ٹیکس نادہندگان کے بارے میں زیرہ ٹالرنس ہوگی اور اس سلسلہ میں کسی بھی سفارش کو خاطر میں نہیں لایا جائے گا۔

کوئی تبصرے نہیں