چوآسیدن شاہ!جامع مسجدعثمانیہ سے متصل واٹرفلٹریشن پلانٹ کا افتتاح
بزرگ ماہر تعلیم وسماجی شخصیت الحاج ملک کرامت حسین نے واٹرفلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا
صاف پانی کے حوالہ سے ہمارا علاقہ پسماندہ ہے،جس کیلئے مسجد انتظامیہ نے صاف پانی کی فراہمی کیلئے ادنی کوشش کی
قبل ازیں مسجد عثمانیہ میں محفل کا انعقاد،علماءنے دین میں صفائی اور سماجی معاملات کی اہمیت پر روشنی ڈالی
چوآسیدن شاہ(برہان غنی راجہ)جامع مسجد عثمانیہ محلہ بھنڈر کی انتظامیہ نے مخیر حضرات کے تعاون سے اہل علاقہ کوصاف پانی کی فراہمی کیلئے واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تعمیر مکمل کرلی،جس کا باقاعدہ افتتاح بزرگ ماہر تعلیم وسماجی شخصیت الحاج ملک کرامت حسین نے اپنے دست مبارک سے کردیا،اس موقع پر مسجد انتظامیہ قاری سمیع عثمان،سیدانوار الحق شاہ،ڈاکٹر ارشد صدیق،ملک عبدالقیوم سیٹھی،حاجی اقبال شیرال،حاجی سلیمان،ملک سلیم آفتاب،شاہد اسلام،مہتاب اصغر،محمدارسلان کے علاؤہ چیئرمین انجمن تاجران ملک فیاض الحسن،صدر انجمن تاجران راجہ محمد افضل،سماجی شخصیت چوہدری شہزاد گجر،ملک راحیل صدر منہاج القرآن چوآسیدن شاہ اور ڈیگر نے بھی شرکت کی،جبکہ مینیجنگ ڈائریکٹر مڈ واٹر جاوید اقبال چوہدری خصوصی طور پر شریک ہوئے،اس موقع پر جامع مسجد عثمانیہ میں ایک پروقار محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں علماء نے اسلام میں صفائی کی اہمیت اور اسلام میں سماجی خدمات پر روشنی ڈالی واٹرفلٹریشن پلانٹ کی تنصیب سے علاقہ بھر کو پینے کا صاف پانی مہیا کیا جاسکے گا،بعدازاں شرکاءمیں انتظامیہ کی جانب سے لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔

کوئی تبصرے نہیں