ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر افتخار کھاراایڈمن آفیسر لوکل گورنمنٹ پنجاب تعینات

 


ڈاکٹر افتخار احمد کھارا قبل ازیں ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ چکوال کی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے 


ڈاکٹر افتخار احمد کھارا کا شمار لوکل گورنمنٹ کے قابل افسران میں ہوتا ہے قوانین میں حالیہ تبدیلیاں انہیں کے مرہون منت ہیں


چوآسیدن شاہ(برہان غنی راجہ)ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ چکوال ڈاکٹر افتخار احمد کھارا کو پنجاب حکومت نے ایڈمن آفیسر لوکل گورنمنٹ تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،ڈاکٹر افتخار احمد کھارا گذشتہ ایک سال سے بطور ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ چکوال کی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے،ڈاکٹر فاروق احمد کھارا قبل ازیں بھی صوبائی دارالحکومت میں لوکل گورنمنٹ میں اہم ذمہ داریاں ادا کرچکے جبکہ صوبائی حکومت کی جانب سے تاریخ پیدائش،اموات اور دیگر قوانین میں بنیادی تبدیلیوں میں بھی ڈاکٹر افتخار احمد کھارا کی کاوشیں شامل ہیں،اہم ذمہ داریاں ملنے پر چکوال بھر کے احباب،سیکرٹریز یونین کونسلز اور دیگر نے دلی مبارک باد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ عوامی بھلائی کیلئے لوکل گورنمنٹ میں انقلابی تبدیلیوں کے حوالہ سے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.