آرآئی یو جے ضلع چکوال کا مشاورتی اجلاس، عہدیداران کی بھرپور شرکت
شرکائے اجلاس کا صدر محمد ریاض انجم پربھرپور اظہار اعتماد،باہمی مشاورت سے اہم فیصلے کئے گئے
تنظیمی معاملات میں تمام فیصلے مشاورت سے ہوں گے،دوستوں کی محبت کا قرض داروں ہوں۔محمد ریاض انجم
چوآسیدن شاہ(بیوروچیف) راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس ضلع چکوال کا مشاورتی اجلاس زیر صدارت صدر محمد ریاض انجم منعقد ہوا جس میں اسٹیشن ہیڈ ڈھڈیال محمد ریاض بٹ،اسٹیشن ہیڈ تلہ گنگ چوہدری نذر حسین،اسٹیشن ہیڈ کلرکہار ملک عثمان اعوان،اسٹیشن ہیڈ چوآسیدن شاہ راجہ برہان غنی،اسٹیشن ہیڈ بلکسر توقیر انور،فی الوقت اسٹیشن ہیڈ چکوال ریاض انجم سمیت راجہ ثاقت عباس چکوال اور چوہدری محمد جمیل تلہ گنگ نے شرکت کی،اجلاس میں متعدد امور زیر بحث آئے جن پر سیر حاصل گفتگو کے بعد یہ فیصلہ متفقہ طور پر کیا گیا کہ آج سے راولپنڈی اسلام یونین آف جرنلسٹس ضلع چکوال کے ماسوائے صدر کےتمام تنظیمی عہدے ختم کئے جارہے ہیں اور فی الوقت صدر محمد ریاض انجم کو یہ اختیارات دئیے گئے ہیں کہ وہ اسٹیشن ہیڈ چکوال کیلئے کسی بھی ممبر کو نامزد کریں تحصیل اسٹیشن ہیڈز اپنے اپنے اسٹیشن کے ذمہ دار ہوں گے جبکہ دیگر عہدے باہمی مشاورت اور نئی ممبر شپ کیلئے آنے والی درخواستوں کی سکروٹنی کے بعد بنائے جائیں گے،اجلاس میں مرزا ساجد اقبال کے معاملہ پر بھی شرکائے اجلاس کو بریفنگ دی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ صدر محمد ریاض انجم اس بابت جو فیصلہ کریں گے وہ تمام دوستوں کو قبول ہوگا،اجلاس میں دوستوں کے اتحاد اور راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس ضلع چکوال کے اثحاد و یگانگت اور بہتری کیلئے اپنے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا،آئندہ اجلاس ماہ ستمبر میں چوآسیدن شاہ اسٹیشن میں رکھا جائے گا جس کی تاریخ بعدازاں طے کی جائے گی۔

کوئی تبصرے نہیں