فرینڈز آف چکوال برمنگھم(یو کے) کی بزرگ سیاستدان چوہدری محمد علی خان کے انتقال پر تعزیت
چکوال: فرینڈز آف چکوال برمنگھم(یو کے) نے بزرگ سیاستدان چوہدری محمد علی خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہار کیا ہے فرینڈز آف چکوال برمنگھم(یو کے)کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت چیئر مین چوہدری اظہر محمود چکرال منعقد ہوا جس میں صدر فرینڈز آف چکوال چوہدری عارف اقبال،جنرل سیکرٹری ملک فتح خان،ملک رضوان منصف آف ربال،چوہدری گل محمد چکرال، چوہدری ذوالفقار علی آف چکرال، چوہدری شہریار آف چکرال، چوہدری عمران پاشا آف چکرال ،چوہدری محمد رزاق پڑھال، محمد اشفاق پڑھال،جمیل ہاشمی اوڈھروال، تنویر حسین اوڈھروال، نمبردار غلام مرتضیٰ کھودے،ملک محمد عجائب کھودے، مرزا خالد مغل کوٹ اقبال، محمد بنارس کوٹ اقبال، محمد خالد تھوہابہادر، علی نجفی سرپاک، محمد کامران سرپاک،میاں فرخ مونا، راناامین ملہال مغلاں،چوہدری مطلوب ڈھڈیال، ملک منظور پنوال،محمد آصف کوٹ اقبال، سید سبط الحسن گیلانی چوہان اور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں چوہدری محمد علی خان کی وفات پر گہرے افسوس کا اظہار کیا گیا اور مرحوم کی مغفرت کے لئے خصوصی دعا کی گئی اور سوگواران (مرحوم کے صاحبزدگان) چوہدری تیمور علی خان ایڈووکیٹ،چوہدری نوشاد علی خان ایڈووکیٹ سے اظہار تعزیت کیا گیا، اس موقع پر دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے، ان کی قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنائے،اور ان کے درجات بلند فرمائے۔چوہدری محمد علی خان نہایت شریف النفس،نیک سیرت، مخلص اور قابل انسان تھے۔ان کی شخصیت علم،خدمت اور اخلاق کا حسین امتزاج تھی وہ ہمیشہ نہایت شفقت،دلی ہمدردی،اورخلوص سے ملتے ایسے لوگ کم پیدا ہوتے ہیں، جو دلوں پر حکمرانی کرتے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں