سینئر استاد قاضی عبدالعزیز کی باعزت ریٹائرمنٹ، پروقار تقریب کا انعقاد




گورنمنٹ ہائی سکول چکنورنگ کے سینئر استاد قاضی عبدالعزیز (ایس ٹی، گریڈ 16) کی باعزت ریٹائرمنٹ کے موقع پر ایک پروقار تقریب بسم اللہ فیملی پارک اینڈ ریسٹورنٹ میں منعقد ہوئی۔


تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈاکٹر عابد کیانی تھے، جبکہ ممتاز حسین، ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول چکنورنگ محمد عثمان سمیت اساتذہ، معززینِ علاقہ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔


تقریب سے توقیر منہاس اور حافظ حفیظ نے خطاب کیا۔ مقررین نے قاضی عبدالعزیز کی طویل اور شاندار تعلیمی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی سروس کے دوران نہ صرف طلبہ کی بہترین تربیت کی بلکہ ادارے کے وقار میں بھی نمایاں اضافہ کیا۔


مہمانِ خصوصی ڈاکٹر عابد کیانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اساتذہ قوم کے معمار ہوتے ہیں اور قاضی عبدالعزیز جیسے مخلص اساتذہ معاشرے کا قابلِ فخر اثاثہ ہیں۔


تقریب کے اختتام پر قاضی عبدالعزیز کو ان کی خدمات کے اعتراف میں تحائف پیش کیے گئے، جبکہ ان کی صحت مند اور خوشگوار زندگی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔


تقریب کے منتظمین قاضی مقتصد احمد اظہر اور راشد منہاس تھے، جبکہ شرکاء کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانے کا بھی اہتمام کیا گیا۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.