“معرکۂ حق” کو ایک سال مکمل ہونے اور عالمی امن کے قیام کے لیے افواجِ پاکستان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں تقریب

 


چکوال (نامہ نگار) محکمہ تعلیم کے زیرِ اہتمام “معرکۂ حق” کو ایک سال مکمل ہونے اور عالمی امن کے قیام کے لیے افواجِ پاکستان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر ون چکوال میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن محمد صفدر ملک تھے۔ اس موقع پر طلبہ نے پاک فوج سے محبت اور یکجہتی کے اظہار کے لیے خوبصورت ٹیبلوز پیش کیے جنہیں حاضرین نے بے حد سراہا۔ سی ای او ایجوکیشن محمد صفدر ملک نے خطاب کرتے ہوئے افواجِ پاکستان اور فیلڈ مارشل سید حافظ عاصم منیر کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملکی سلامتی اور عالمی امن کے لیے ان کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔ انہوں نے طلبہ میں حب الوطنی کے جذبے کو اجاگر کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ تقریب میں ڈپٹی ڈی او مسعود احمد، پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول نمبر ون چکوال سید انوار الحق، مختلف سکولوں کے پرنسپلز، اساتذہ کرام اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.