معرکہ حق بنیان مرصوص کے ایک سال مکمل ہونے پر مرکزی مسلم لیگ چکوال کے زیرِ اہتمام آل پارٹیز کانفرنس

 


مرکزی مسلم لیگ چکوال کے زیرِ اہتمام آج آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت جنرل سیکرٹری مرکزی مسلم لیگ چکوال عبداللہ نثار اعوان نے کی۔ کانفرنس کا انعقاد آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی کو ایک سال مکمل ہونے اور اس حوالے سے ملک بھر میں منائے جانے والے عشرہ تشکر کے سلسلے میں کیا گیا۔کانفرنس میں چکوال کی مذہبی، سیاسی، سماجی اور صحافتی قیادت نے شرکت کی اور خطاب کرتے ہوئے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی کو قومی اتحاد، عسکری قوت اور دفاعِ وطن کا روشن باب قرار دیا۔ مقررین نے کہا کہ اس کامیابی نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا اور دشمن کو واضح پیغام دیا کہ پاکستانی قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عشرہ تشکر منانے کا مقصد نئی نسل میں وطن سے محبت، قومی غیرت اور اتحاد و یگانگت کے جذبے کو فروغ دینا ہے۔کانفرنس میں سید نجم الاسلام (ضلعی نائب صدر تحریک انصاف چکوال)، چوہدری محمد زبیر ایڈوکیٹ (ضلعی صدر مسلم لیگ ن لائرز فورم چکوال)، محمد صفدر ملک (وائس چیئرمین عوامی پریس کلب و صدر اپیکا ضلع چکوال)، محمد آصف ملک (انفارمیشن سیکرٹری مسلم لیگ ن وکلاء فورم) ، قاری محمد فاروق حیدری (ترجمان تحریک خدام اہل سنت والجماعت)، حافظ عبدالرؤوف (نائب امیر جماعت اسلامی ضلع چکوال)، محمد شہزاد ایڈووکیٹ (رفیق تنظیم اسلامی چکوال)، محمد احسان منہاس (رکن جماعت اسلامی)، راجہ بابر حسین معروف کاروباری و سماجی شخصیت، قاری محمد جاوید (صدر شعبہ دعوت و اصلاح مرکزی مسلم لیگ تحصیل چکوال)، عبدالباسط بٹ (تنظیم اسلامی چکوال)، ملک طاہر، محمد شعیب منہاس ( صدر شعبہ تعلقات عامہ مرکزی مسلم لیگ چکوال)، ملک سعید نوابی ( کالم نگار و صحافی)، زاہد خالد ( صدر پی پی 20 چکوال)، راجہ افتخار احمد ( سینئر صحافی و نائب صدر پریس کلب چکوال) ، ذوالفقار میر (سینئر صحافی و جنرل سیکرٹری پریس کلب چکوال)، ڈاکٹر عبدالسلام نقشبندی (امیر جمعیت علمائے اسلام ضلع چکوال)، پیر محمد سرفراز نقشبندی، قاری اسد عرفان ( صدر سنی علما کونسل چکوال)، ندیم یعقوب فاروقی( سرپرست سنی علما کونسل چکوال ) اور عبدالخالق درویش ( سینئر صحافی پریس کلب چکوال) نے شرکت کی اور خطاب کیا۔کانفرنس کے اختتام پر قائدین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وطن عزیز کی سلامتی، استحکام اور قومی یکجہتی کے لیے تمام طبقات مل کر اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ 


..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.