اتفاق کہون ویگن اڈا کے مالک نے کرایوں میں مزید اضافہ کردیا

 


چوآسیدن شاہ (بیوروچیف) اتفاق کہون ویگن اڈا کے مالک نے کرایوں میں مزید اضافہ کردیا ،چوآسیدن شاہ تا چکوال 33کلو میٹر کا کرایہ بڑھا280کردیااسی طرح دیگر روٹس کا کرایہ بھی خود ساختہ طور پر بڑھا دیا گیا ۔جبکہ معلوم ہوا ہے کہ حکومت کی جانب سے دی جانے والی سبسڈی بھی اتفاق کہون ویگن اڈا کی گاڑیاں وصول کر رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چوآسیدن شاہ تا چکوال کا فاصلہ 33کلو میٹر ہے لیکن اتفاق کہون ویگن اڈا کے مالک نے چوآسیدن شاہ تا چکوال کا فاصلہ 45کلومیٹر ظاہر کرکے غریب مسافروں سے فی سواری280روپے وصول کرنے شروع کررکھے ہیں اس ساری صورتحال میں سیکرٹری RTAچکوال بھی خاموشی اختیار کررکھی ہے جو تشویش کا باعث ہے ۔تحصیل چوآسیدن شاہ کی عوام نے سرکاری چھتری تلے غریب مسافروں سے زائد وصولی پر سخت نوٹس لینے اور اتفاق کہون ویگن اڈا کا لائسنس منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.