عوامی مسائل کےحل اور فلاحی منصوبہ جات کی تکمیل کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات پر من وعن عمل درآمد یقینی بنایا جارہا ہے، سارہ حیات گوندل
ڈپٹی کمشنر چکوال سے معروف صحافتی وسماجی شخصیت راجہ برہان غنی کی ملک ابرار حسین دوالمیال کے ہمراہ ملاقات،متعدد ترقیاتی اور دلچسپی کے امور پر گفتگو
گریڈ19میں ترقی اور شاندار خدمات پر راجہ برہان غنی نے ڈپٹی کمشنر چکوال کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی تعیناتی کو عوامی خوش بختی قرار دیا
ڈپٹی کمشنر چکوال سارہ حیات گوندل نے دوران ملاقات اجاگر کردہ مسائل پر فوری احکامات جاری کئے،جبکہ صوبائی حکومت کی جانب سے جاری منصوبہ جات کی جلد تکمیل کے عزم کا اعادہ بھی کیا
چکوال(نیوز ڈیسک)ڈپٹی کمشنر چکوال سارہ حیات گوندل نے کہا ہے چکوال بھر میں حکومت پنجاب کے جاری منصوبہ جات کی جلد تکمیل اور کوالٹی میں نو کمپرومائز کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہیں،وزیر اعلیٰ کے احکامات کی روشنی میں عوامی مسائل کے حل اور فلاحی منصوبہ جات کیلئے ضلعی انتظامیہ بھرپور انداز میں آگے بڑھ رہی ہے یہ بات انہوں نے چکوال کے معروف صحافی،صدر یونائیٹڈ پریس کلب رجسٹرڈ راجہ برہان غنی اور ملک ابرار حسین پر مشتمل دو رکنی وفد سے ملاقات میں کہی،راجہ برہان غنی نے اس موقع پر گریڈ 19میں ترقی پر ڈپٹی کمشنر چکوال کو مبارک باد پیش کرتےہوئے انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیااور ان کی مزید ترقی کیلئے دعا بھی کی،راجہ برہان غنی نے پسماندہ علاقہ کے حوالہ سے ڈپٹی کمشنر کو متعدد مسائل کی نشان دہی کی جس پر سارہ حیات گوندل نے فوری احکامات جاری کرتے ہوئے مسائل کے حل کیلئے اپنے بھرپور عزم کا اعادہ کیا،راجہ برہان غنی نے چکوال میں شاندار خدمات پر ڈپٹی کمشنر کو خراج تحسین کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ان کی انتظامی خدمات بلاشبہ تادیر یاد رکھی جائیں گی اور وہ جس انداز میں عوامی خدمت کیلئے کوشاں ہیں یہ ضلع بھر کے عوام کی خوش قسمتی ہے،ڈپٹی کمشنر چکوال نے تحصیل چوآسیدن شاہ کے مسائل کو غور سے سنا اور ان کے جلد انتظامی حل کی یقین دہانی بھی کروائی۔

کوئی تبصرے نہیں