تحصیل چوآسیدن شاہ کی عوام کوجلد ہی بڑی اورآرام دہ گاڑیوں کے زریعے سفری سہولیات میسر ہونگی، صوفی مشتاق بھٹی
چوآ سیدن شاہ (سید طلحہ فاروق) معروف ٹرانسپورٹر صوفی مشتاق حسین بھٹی نے کہا ہے کہ تحصیل چوآسیدن شاہ کی عوام کوجلد ہی بڑی اورآرام دہ گاڑیوں کے زریعے سفری سہولیات میسر ہونگی اس سلسلہ میں آزمائشی طور پر چوآسیدن شاہ سے راولپنڈی اور چوآسیدن شاہ چکوال کے لئے بڑی گاڑیوں کے ٹائم شروع کر دیئے گئے ۔تاکہ علاقہ کے ملازم پیشہ افراد ،خصوصاً طلباءکے لے سفری آسانیاں میسر ہوں ۔جس کے لئے چکوال سے ملتا ن براستہ چوآسیدن شاہ ، لاہور سے ملہال مغلاں براستہ چوآسیدن شاہ لاہور اور لاہور سے چوآسیدن شاہ بس سروس چلائی جارہی ہے ۔ چوآسیدن شاہ کے عوامی اور سماجی حلقوں نے معروف ٹرانسپورٹر صوفی مشتاق حسین بھٹی کے اس اقدام کو سراہا ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ تحصیل چوآسیدن شاہ کی عوام کو نہ صرف سفری سہولت ملے گی بلکہ کرایوںمیں بھی ریلیف ملے گا۔

کوئی تبصرے نہیں