ڈپٹی کمشنر سارہ حیات کا بیوٹیفکیشن پلان کے تحت چھپڑ بازار میں جاری ترقیاتی کاموں کا اچانک معائنہ
چکوال( ڈی آئی او ) ڈپٹی کمشنر سارہ حیات نے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ فضل شیر کے ہمراہ شہر میں بیوٹیفکیشن پلان کے تحت چھپڑ بازار میں جاری ترقیاتی کاموں کا اچانک معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے جاری منصوبے کی رفتار، معیار اور مجموعی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام کو مقررہ مدت کے اندر ہر صورت مکمل کیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کام کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ شہر کی خوبصورتی اور شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے لہٰذا تمام متعلقہ ادارے باہمی رابطے کے ساتھ کام کو جلد از جلد مکمل کریں تاکہ عوام کو اس کے ثمرات بروقت حاصل ہو سکیں۔

کوئی تبصرے نہیں