چوآسیدن شاہ!معرکہ حق بنیان المرصوص کا ایک سال مکمل ہونے پر سرکاری سطح پر "سطحی ریلی"
اسسٹنٹ کمشنر کے احکامات پرنکلنے والی ریلی میں سرکاری ملازمین اور ستھرا پنجاب کے صفائی کرنے والے اہلکار شامل تھے
اسسٹنٹ کمشنر نے خود ریلی میں شمولیت پسند نہیں فرمائی،جبکہ افواج پاکستان کے حق میں نکالی جانے والی ریلی میں چار بوٹیاں پھتو بھگوان والا معاملہ اپنایا گیا
ریلی کے وقت اسسٹنٹ کمشنر کہاں تھے اور انہوں نے اس ریلی میں شمولیت کیوں نہیں کی جبکہ غریب ورکرز کو کام سے پکڑ کر ریلی میں کون لے آیا یہ سوالات حل طلب ہیں
ڈپٹی کمشنر چکوال اور دیگر حکام اس بابت نوٹس لیں کیا افواج پاکستان کے غازی اور شہداء ہمارے اسی سلوک کے مستحق ہیں،عوام کا مطالبہ
چوآسیدن شاہ!ملک بھر میں جاری فتح حق آپریشن بنیان المرصوص کا ایک سال مکمل ہونے پر قومی سطح پر افواج پاکستان کی بہادری اور جانثاران وطن کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے،دوسری جانب تحصیل انتظامیہ چوآسیدن شاہ کے زیر اہتمام نکالی جانے والی ریلی شہداء اور غازیوں کا مذاق اڑانے کے مترادف تھی جس میں چند سرکاری اہلکار اور ستھرا پنجاب ملازمین کو کام سے ہٹا کر ریلی کا انعقاد عمل میں ہے،تحصیل انتظامی سربراہ اسسٹنٹ کمشنر اس ریلی میں شرکت پسند نہیں فرمائی اور وہ اس وقت کسی اور دورے پر نکل گئے،عوامی حلقوں نے اس پر احتجاج کرتے ہوئے اسے قوم کے وقار اور افواج پاکستان کی عظیم قربانیوں کے منافی قرار دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر چکوال اور دیگر حکام سے اس بابت تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے،اطلاعات کیمطابق ریلی کی اطلاع مقامی عمائدین اور میڈیا کو بھی فراہم کرنے سے گریز
کیا گیا

کوئی تبصرے نہیں