ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل و اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ سلیمان منشاء کی قیادت میں معرکۂ حق “بنیان المرصوص” کے حوالے سے ایک پروقار ریلی کا انعقاد
چکوال ( ڈی آئی او) ڈپٹی کمشنر سارہ حیات کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل و اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ سلیمان منشاء کی قیادت میں معرکۂ حق “بنیان المرصوص” کے حوالے سے ایک پروقار ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ریلی میں چیف آفیسر میونسپل کمیٹی میاں انیس، میونسپل آفیسر ملک عقیل عباس مدھوال، سب انجینئر شیخ عدنان، ایم او آر ملک سلیم اقبال، انسپکٹر مدثر ٹمن، میڈیا سمیت دیگر افسران اور شہریوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ سلیمان منشاء نے پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی افواج نے بھارت کو بھرپور جواب دے کر دنیا کو پیغام دیا کہ وہ اپنے دفاع کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان دفاعی کو طور مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والی نسلیں بھی افواجِ پاکستان کے ان تاریخی کارناموں کو یاد رکھیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ “سب سے پہلے فوج، پھر عوام کا جذبہ اور اس کے بعد جہاد ہماری اصل قوت ہے۔”ریلی کے شرکاء نے پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کی اور ملکی سلامتی، استحکام اور افواجِ پاکستان سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔

کوئی تبصرے نہیں