پارلیمانی سیکرٹری برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و ممبر صوبائی اسمبلی ملک شہریار اعوان کے زیرِ صدارت ضلع رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس

 


چکوال (ڈی آئی او) پارلیمانی سیکرٹری برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و ممبر صوبائی اسمبلی ملک شہریار اعوان کے زیرِ صدارت ضلع رابطہ کمیٹی (ڈی سی سی) کا اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سارہ حیات، ممبر قومی اسمبلی میجر طاہر اقبال، ممبر صوبائی اسمبلی ملک تنویر اسلم اعوان، ایس پی انویسٹیگیشن ساجد محمود گوندل، مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں، ضلعی افسران اور مختلف محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس میں آپریشن “بنیان المرصوص” کی کامیابی کو ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر ضلع اور تحصیل سطح پر تین روزہ تقریبات کے انعقاد کے حوالے سے تفصیلی غور کیا گیا۔ اس سلسلے میں متعلقہ افسران کو تمام انتظامات بروقت مکمل کرنے، سیکیورٹی، ٹریفک مینجمنٹ، صفائی اور دیگر انتظامی امور کو حتمی شکل دینے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاک افواج کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے 9 مئی کی شام مرکزی تقریب شہداء پارک چکوال میں منعقد ہوگی، جس میں ممبران پارلیمنٹ، ضلعی افسران، سیاسی و سماجی شخصیات اور عوام الناس کی بھرپور شرکت یقینی بنائی جائے۔ شرکاء اجلاس نے اس عزم کا اظہار کیا کہ افواجِ پاکستان کی قربانیوں، قومی سلامتی کے لیے خدمات اور شہداء کی لازوال قربانیوں کو بھرپور انداز میں خراجِ عقیدت پیش کیا جائے گا۔


..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.