ڈپٹی کمشنر سارہ حیات کی جانب سے “مارکۂ حق (بنیان المرصوص)” کی تقریبات کے سلسلہ میں ضلع چکوال و تلہ گنگ میں مختلف سرگرمیوں کا شیڈول جاری

 


چکوال (ڈی آئی او ) ڈپٹی کمشنر سارہ حیات کی جانب سے “مارکۂ حق (بنیان المرصوص)” کی تقریبات کے سلسلہ میں 09 اور 10 مئی 2026ء کے لیے ضلع چکوال و تلہ گنگ میں مختلف سرگرمیوں کا شیڈول انتظامیہ نے جاری کر دیا ہے۔ احکامات کے مطابق تقریبات کو باوقار، منظم اور بھرپور انداز میں منعقد کرنے کے لیے ضلعی و تحصیل سطح پر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ اس موقع پر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے صبح کا آغاز مساجد میں خصوصی دعائیں اور قرآن خوانی کی تقریبات منعقد ہوں گی۔ 09 مئی کو ڈپٹی کمشنر آفس ڈسٹرکٹ کمپلیکس چکوال اور تحصیل سطح پر پرچم کشائی کی تقریبات صبح 8:30 بجے سے 9:30 بجے تک منعقد کی جائیں گی اور میوزیکل نائٹ اور آتش بازی کا مظاہرہ بھی ضلعی و تحصیل سطح پر کیا جائے گا۔ “وکٹری فیسٹیول مارکۂ حق” کے تحت واکس، ریلیاں اور سیمینارز کا انعقاد تمام تحصیلوں میں ہوگا۔ جبکہ شہداء پارک چکوال میں فیملیز کے لیے فوڈ اسٹالز لگائے جائیں گے جبکہ پارک اور یادگاروں کو خوبصورت برقی قمقموں اور قومی پرچموں سے سجایا جائے گا۔ احکامات کے مطابق سرکاری و عسکری عمارات اور دیگر اہم مقامات پر قومی پرچم اور بینرز لگائیں جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر چکوال نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ تقریبات کے انعقاد میں مکمل ہم آہنگی، نظم و ضبط اور قومی جذبے کو یقینی بنایا جائے تاکہ “مارکۂ حق (بنیان المرصوص)” کی یادگار تقریبات بھرپور انداز میں منائی جائیں گی۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.