معرکۂ حق کے حوالے سے ڈسٹرکٹ کمپلیکس چکوال میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب کا انعقاد
ڈسٹرکٹ کمپلیکس چکوال میں معرکۂ حق کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں معزز پارلیمنٹرین نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
تقریب میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال، ڈپٹی کمشنر چکوال، ضلعی افسران، سول سوسائٹی، وکلاء، میڈیا نمائندگان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے معرکۂ حق کی اہمیت، قومی سلامتی، اتحاد و یکجہتی اور نوجوان نسل میں حب الوطنی کے فروغ پر زور دیا۔
معزز پارلیمنٹرین نے اپنے خطاب میں کہا کہ قوم کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اتحاد، باہمی ہم آہنگی اور قومی شعور وقت کی اہم ضرورت ہے۔
عوام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے باہمی تعاون کی اہمیت کو اجاگر کرنا پُرامن اور محفوظ معاشرے کے قیام کے لیے اجتماعی کردار ناگزیر ہے۔ ڈی پی او چکوال
تقریب کے اختتام پر معرکہ حق کے حوالے سے پاک فوج کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ریلی بھی نکالی گئی اور ملکی سلامتی استحکام اور ترقی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

کوئی تبصرے نہیں