پاک فوج نے ہمیشہ وطنِ عزیز کی بقا، سلامتی اور استحکام کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں، چوہدری حیدر سلطان
چکوال(نمائندہ خصوصی) آپریشن “بنیان المرصوص” کے حوالے سے معروف صنعت کار شخصیت اعجاز حسین منہاس اورCEOامتیاز میڈیکل کمپلکس (IMC)امتیاز حسین منہاس نے محکمہ ماحولیات کے خصوصی تعاون سے معرکہ حق کی کامیابی کی پہلی سالگرہ کے موقع پرمسلح افواج کی بے مثال قربانیوں اور ملکی دفاع میں ان کے تاریخی کردار کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے چکوال میں ایک پروقار اور باوقار تقریب کا انعقاد کیا جو نجی سطح پر ضلع کی سب سے بڑی تقریب تھی، جس میں سیاسی، سماجی، کاروباری، سرکاری اور عوامی حلقوں سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب محکمہ ماحولیات چکوال اور نوبل پیکجنگ انڈسٹری چک نورنگ کے اشتراک سے منعقد ہوئی۔تقریب میں ضلع بھر کی انجمن تاجران، چیمبر آف کامرس، ریسکیو 1122، محکمہ ماحولیات اور مختلف اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وطنِ عزیز کی سلامتی اور دفاع کے لیے پاک افواج کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔ مقررین کا کہنا تھا کہ آپریشن “بنیان المرصوص” نے دنیا پر واضح کر دیا کہ پاکستانی قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ملکی دفاع پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔تقریب کے مہمانِ خصوصی ممبر پنجاب اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری چیف منسٹر انسپکشن ٹیم چوہدری حیدر سلطان تھے، جنہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاک فوج نے ہمیشہ وطنِ عزیز کی بقا، سلامتی اور استحکام کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم اپنے شہداءاور غازیوں کی قربانیوں کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھتی رہے گی۔تقریب کے انتظامات انسپکٹر ماحولیات علی ارباب نے احسن انداز میں سرانجام دیے جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض رخسار نذیر نے انجام دیے۔ اس موقع پر پاک فوج کی نمائندگی میجر محمد عثمان نے کی جبکہ تقریب میں سابق چیئرمین بلدیہ چوہدری سجاد حیدر، صدر چیمبر آف کامرس چکوال عامر نجیب بھٹہ، شیخ ریاض فاروقی، چوہدری معین اکرم، خواجہ عارف یوسف، چوہدری شہزاد، آصف صراف، شیخ لطیف، چوہدری شیراز امین، نمبردار قاضی حبیب الرحمن، حاجی فضل حسین، ریسکیو 1122 کے افسران، ڈسٹرکٹ آفیسر سمال انڈسٹریل اسٹیٹ چکوال سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔دیگر مقرریننے اپنے خطاب میں کہا کہ پاک افواج کے جوانوں نے وطن کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے تاریخ میں سنہری باب رقم کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قوم اپنے ان بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی اور نئی نسل کو بھی ان کی قربانیوں سے آگاہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔تقریب کے اختتام پر پاک افواج سے اظہارِ یکجہتی کے طور پر خصوصی کیک کاٹا گیا جبکہ چوہدری اعجاز حسین منہاس، فدا حسین منہاس، امتیاز حسین منہاس اور ساجد حسین منہاس نے تمام مہمانوں اور شرکائ کا تقریب میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔

کوئی تبصرے نہیں