اسپیشل ٹیچنگ انٹرنز (STI) کی بھرتیوں کے سلسلے میں خصوصی بچوں کیلئے اساتذہ کے انٹرویوز کا انعقاد کیا گیا

 

چکوال (ڈی آئی او ) ڈپٹی کمشنر سارہ حیات کے زیرِ صدارت ڈپٹی کمشنر آفس میں سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں اسپیشل ٹیچنگ انٹرنز (STI) کی بھرتیوں کے سلسلے میں خصوصی بچوں کیلئے اساتذہ کے انٹرویوز کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن محمد صفدر ملک، ڈسٹرکٹ سپیشل ایجوکیشن آفیسر راولپنڈی ڈویژن شمائلہ خان، پرنسپل سپیشل ایجوکیشن چکوال رستم علی اور دیگر کمیٹی اراکین بھی موجود تھے- امیدواروں کی تعلیمی قابلیت، پیشہ ورانہ مہارت اور تدریسی صلاحیتوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر سارہ حیات نے اس موقع پر کہا کہ سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کیلئے STI بھرتی کا عمل مکمل شفافیت، میرٹ اور انصاف کے اصولوں کے تحت یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ اہل اور باصلاحیت امیدواروں کو مساوی مواقع فراہم کیے جا سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ خصوصی بچوں کی معیاری تعلیم و تربیت ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس مقصد کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خصوصی بچوں کو بہتر تعلیمی ماحول، تربیت یافتہ اساتذہ اور جدید سہولیات کی فراہمی سے انہیں معاشرے کا فعال اور خودمختار فرد بنانے میں مدد ملے گی۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.