ڈپٹی کمشنر چکوال سارہ حیات کا مریم نواز ہسپتال اور پارک کا دورہ
چکوال (ڈی آئی او) ڈپٹی کمشنر چکوال سارہ حیات نے ڈھڈیال پارک کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پارک میں صفائی ستھرائی، عوامی سہولیات اور دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ پارک میں شہریوں کو بہتر اور معیاری تفریحی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے جبکہ صفائی کے نظام کو مزید موثر بنایا جائے۔ انہوں نے پارک کے مختلف حصوں کا معائنہ کرتے ہوئے وہاں موجود بنیادی سہولیات، بیھٹنے کے انتظامات، والکنگ ایریا اور شجر کاری کا بھی جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے پارک کی خوبصورتی کو مزید بہتر بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی۔ تاکہ عوام کو صاف ستھرا اور خوشگوار ماحول میسر آ سکے۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے مریم نواز ہسپتال ڈھڈیال کا بھی معائنہ کیا اور وہاں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی، صفائی کے انتظامات اور عملے کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے جبکہ علاج معالجے کے عمل میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر سارہ حیات نے کہا کہ عوام کو صحت اور تفریح کی معیاری سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس حوالے سے تمام ادارے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کریں۔

کوئی تبصرے نہیں