اپپسما راولپنڈی ڈویژن کے نومنتخب عہدیداران کی حلف برداری، چکوال و تلہ گنگ کو نمایاں نمائندگی حاصل

 


چکوال: آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن (اپپسما) راولپنڈی ڈویژن کے نومنتخب عہدیداران کی حلف برداری کی تقریب صدیق پبلک سکول راولپنڈی میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں اپپسما کے مرکزی صدر کاشف ادیب جاودانی نے نومنتخب عہدیداران سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔


حلف اٹھانے والے عہدیداران میں ضلع چکوال اور تلہ گنگ سے چوہدری مشتاق حیدر (پیٹرن انچیف اپپسما ضلع چکوال) نے سینئر نائب صدر راولپنڈی ڈویژن، میڈم آمنہ ناز چوہدری (صدر ویمن ونگ ضلع چکوال) نے سینئر نائب صدر ویمن ونگ راولپنڈی ڈویژن، توقیر احمد نے نائب صدر راولپنڈی ڈویژن جبکہ مس نائلہ نے نائب صدر ویمن ونگ راولپنڈی ڈویژن کے عہدوں کا حلف اٹھایا۔


اس موقع پر اپپسما ضلع چکوال اور تلہ گنگ کی تعلیمی برادری کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ مرکزی صدر کاشف ادیب جاودانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ تنظیمی امور میں شاندار کارکردگی اور فعال کردار کی بنیاد پر اپپسما ضلع چکوال اور تلہ گنگ کو ڈویژن سطح پر بھرپور نمائندگی دی جا رہی ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ اسی بہترین کارکردگی کے باعث قبل ازیں ضلع تلہ گنگ سے ملک محمد اعجاز کو صوبائی جنرل سیکرٹری نارتھ منتخب کیا گیا، جو ضلع چکوال اور تلہ گنگ کی تعلیمی برادری کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے۔


تقریب کے اختتام پر نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی گئی اور اس امید کا اظہار کیا گیا کہ وہ نجی تعلیمی اداروں کے مسائل کے حل اور تعلیمی معیار کی بہتری کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.