چکوال: ہانیہ شہید کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت، لیاقت بلوچ کی انصاف کے تقاضے پورے کرنے کی اپیل

 


سی سی ڈی کی فائرنگ سے شہید ہونے والی کمسن ہانیہ کے اہلِ خانہ سے تعزیت کے لیے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ چکوال پہنچ گئے۔


انہوں نے چکوال میں ہانیہ کے نانا کرنل (ر) محمد خان سے ملاقات کر کے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی کراچی راجہ عارف سلطان منہاس، امیر جماعت اسلامی چکوال شہر ملک افتخار احمد اعوان اور ڈاکٹر فضل الرحیم چوہان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔


تعزیت کے دوران لیاقت بلوچ نے معصوم ہانیہ کی وفات پر اپنے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ واقعے میں انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں اور ذمہ داروں کو قانون کے مطابق جوابدہ بنایا جائے۔


انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اس دکھ اور کرب کی گھڑی میں متاثرہ خاندان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور اہلِ خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔


..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.