گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا آٹھویں محرم الحرام کے جلوس کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے تلہ گنگ کا دورہ

 

چکوال (ڈی آئی او) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے آٹھویں محرم الحرام کے جلوس کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے تلہ گنگ کا دورہ کیا۔ انہوں نے جلوس روٹس اور سبیلوں کا معائنہ کرتے ہوئے سیکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ گورنر پنجاب نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ مکمل ویجیلنس کے ساتھ فول پروف سیکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں۔ انہوں نے محرم الحرام کے حوالے سے کیے گئے سیکیورٹی و انتظامی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کاشف ذوالفقار، سابق رکن صوبائی اسمبلی سید تقلید رضا شاہ، الطاف حسین قاضی، ایس پی انویسٹی گیشن ساجد حسین گوندل، ضلعی انتظامیہ کے افسران، امن کمیٹی کے اراکین اور جلوس و مجالس کے منتظمین بھی موجود تھے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.