الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حلقہ بندیوں پر اعتراضات جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کر دی



چکوال(ڈی آئی او ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات جمع کروانے کی آخری تاریخ 23 جون 2026 سے بڑھا کر 04 جولائی 2026 مقرر کر دی ہے۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر و کنوینئر چکوال ماہ نور خان کے مطابق تمام ووٹرز، سیاسی جماعتوں، امیدواروں اور دیگر متعلقہ افراد کو اطلاع دی جاتی ہے کہ اگر انہیں ابتدائی حلقہ بندیوں پر کوئی اعتراض ہو تو وہ 04 جولائی 2026 تک اپنا اعتراض متعلقہ حد بندی اتھارٹی، ریجنل الیکشن کمشنر راولپنڈی کے روبرو جمع کروا سکتے ہیں۔ اعتراضات فارم-II پر مکمل جواز، متعلقہ ریکارڈ، معاون دستاویزات اور شواہد کے ساتھ تحریری صورت میں جمع کروانا ضروری ہوں گے۔ نامکمل یا مقررہ مدت کے بعد موصول ہونے والے اعتراضات قابل سماعت نہیں ہوں گے۔ ابتدائی حلقہ بندیوں کی فہرستیں دفتری اوقات میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر چکوال اور ڈپٹی کمشنر چکوال کے دفاتر میں عوامی معائنہ کے لیے دستیاب ہیں۔ فارم-II، نقشہ جات اور ووٹر سرٹیفکیٹ کے حصول کے لیے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر آفس چکوال سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ مزید معلومات اور رہنمائی کے لیے دفتری اوقات میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر آفس چکوال سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.