سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی (RTA) کی جانب سے ضلع چکوال و تلہ گنگ کے لیے نیا کرایہ نامہ جاری کر دیا
چکوال ( ڈی آئی او) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے پیش نظر سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی (RTA) کی جانب سے ضلع چکوال و تلہ گنگ کے لیے نیا کرایہ نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر سارہ حیات کی ہدایت پر تمام اسسٹنٹ کمشنرز نے اپنی اپنی تحصیلوں میں ٹرانسپورٹرز اور ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشنز کے نمائندگان کے ساتھ اجلاس منعقد کیے ہیں تاکہ نئے کرایہ نامے پر مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا سکے اور عوام کو ریلیف منتقل ہو سکے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نئے کرایوں کی سختی سے نگرانی کی جا رہی ہے اور اوورچارجنگ یا مقررہ کرایوں سے زائد وصولی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ شہریوں سے کہا گیا ہے کہ اگر کسی ٹرانسپورٹ گاڑی یا بس اڈے پر زائد کرایہ وصول کیا جا رہا ہو تو فوری طور پر کنٹرول روم کو اطلاع دیں تاکہ ذمہ داران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔
📞 ڈی سی کنٹرول روم
☎️ 0543660250
☎️ 0543660111
🪀 03195931959

کوئی تبصرے نہیں